میانوالی میں تحریک انصاف کے ساتھ بہت برا ہوا

news

لاہور۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب میں ضلعی سربراہی کی جنگ میں بھی ن لیگ سر فہرست رہی۔ چیئرمین ضلع کونسل کی تینتیس میں سے پچیس نشستیں جیت لیں۔ ننکانہ صاحب میں عدالتی حکم پر الیکشن روک دیا گیا۔ سات نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی سمیٹی جبکہ مسلم لیگ ق کو صرف اٹک میں کامیابی ملی جہاں چودھری شجاعت حسین کی بھانجی ایمان طاہر نے ن لیگ کے امیدوار اور چودھری نثار کے بھانجے احسن علی کو شکست دے دی۔ گجرات میں چوہدری شجاعت حسین کی بہن سمیرا الہٰی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سیٹ پر ن لیگ کے تنویر کوٹلہ کامیاب رہے۔ رحیم یار خان میں بھی بڑا اپ سیٹ ہوا مخدوم سید احمد محمود کے بیٹے اور پیپلز پارٹی کے امیدوار سید علی محمود نون لیگ کے امیدوار اظہر لغاری سے شکست کھا گئے۔  میانوالی سے مسلم لیگ (ن) کے سابق صوبائی وزیر اور بزرگ سیاستدان گل حمید روکھڑی نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو شکست دیتے ہوئے میدان مار لیا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *