شاہد آفریدی کے گرفتار بھارتی مداح نے سب سے بڑی خواہش کا اظہار کردیا!

شاہد آفریدی اور اس کے مداح

ہندوستان میں شاہد آفریدی کی شرٹ پہننے پر گرفتار کیے جانے والے رپون چوہدری نے زندگی میں ایک مرتبہ اسٹار آل راؤنڈر سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔ پاکستانی آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد آفریدی کے 21 سالہ فین کو آسام میں مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران ان کی شرٹ پہننے پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ہندوستان کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوتھ ونگ کی جانب سے ان کے خلاف شکایت کی گئی تھی جس پر انہیں آٹھ گھنٹے تک پولیس کی حراست میں رکھا گیا۔

آفریدی نے اتوار کو ہیلاکنڈی میں ہونے والی گرفتاری کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی مداخلت کر کے مقدمہ ختم کرائیں۔

نپون چوہدری نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اکثر جارحانہ بیٹنگ کرنے پر میرے گاؤں میں شاہد آفریدی کہا جاتا ہے اور یہی وجہ تھی کہ انہوں نے آفریدی کی طرح دس نمبر کی شرٹ پہنی تھی۔ اس موقع پر معروف آل راؤنڈر کے فین نے ان سے زندگی میں ایک مرتبہ ملاقات کی خواہش ظاہر کی اور امید کی کہ ان کی یہ خواہش ایک دن ضرور پوری ہو گی۔

اس سلسلے میں جب شاہد آفریدی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کو کرکٹ کے ذریعے قریب لایا جا سکتا ہے، ہمیں زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیلنے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں جب کبھی بھی نپون سے ملنے کا موقع ملا تو وہ ان سے ضرور ملنا پسند کریں گے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *