میسینجر کو فیس بک میں ضم کردیا گیا
سوشل ویب سائٹ فیس بک نے 9 سال بعد چیٹنگ فیچر میسینجر کو پھر سے اپنا حصہ بنا لیا، اب صارفین میسینجر ایپلی کیشن کے بغیر ہی فیس بک پر چیٹنگ کر سکیں گے۔
میسینجر کی الگ ایپلی کیشن کو 2014 میں متعارف کرایا گیا تھا تاکہ اسے میسینجنگ ایپلی کیشن کے طور پر آگے بڑھایا جا سکے۔
میسینجر کو الگ ایپلی کیشن کا درجہ دیے جانے کے بعد صارفین کو فیس بک کا انباکس موبائل پر استعمال کرتے وقت میسینجر کی ایپ الگ سے ڈاؤن لوڈ کرنی پڑتی تھی۔
اگرچہ موبائل صارفین فیس بک انباکس میں ہی میسیجر کرتے تھے تاہم ایسا کرنے کے لیے انہیں لازمی طور پر میسینجر کی ایپلی کیشن فون میں ڈاؤن لوڈ کرنی پڑتی تھی۔
میسینجر ایپلی کیشن صارفین کو یہ سہولت بھی فراہم کرتی تھی کہ اگر صارف چاہیں تو اسی ایپ کو ڈفالٹ میسیجنگ ایپ بنائیں، جس کے بعد موبائل پر موصول ہونے والے عام پیغامات بھی اسی ایپلی کیشن پر نظر آتے تھے۔
تاہم حال ہی میں فیس بک انتظامیہ نے میسینجر کو فیس بک میں ضم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد موبائل صارفین کو سہولت فراہم کرنا تھا۔
اب صارفین میسینجر ایپلی کیشن کو موبائل میں ڈاؤن لوڈ کیے بغیرہی فیس بک کا انباکس استعمال کر سکتے ہیں۔
میسینجر کے فیس بک میں ضم ہونے پر کئی صارفین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے سال 2023 کی پہلا اچھا فیچر قرار دیا۔