92 افراد پر مشتمل فوجی طیارہ ریڈار سے غائب!

طیارے میں عملے کے 8 افراد سمیت 91 مسافرسوار تھے۔ فوٹو: فائل

ماسکو روس کا فوجی طیارہ شام جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کے شہرایڈلرسے شام کے شہرلاذقیہ جانے والا ہوائی جہاز کا اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ریڈارسے رابطہ منقطع ہوگیا۔ طیارے میں عملے کے 8 افراد سمیت 92 مسافر سوار تھے۔ روسی وزارت دفاع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتہ ہونے والے ٹی یو 154 طیارے میں روسی فوج سے وابستہ افراد سوار تھے جن میں فوج کا میوزک بینڈ بھی شامل تھا جو شام میں روسی فوجی اڈے میں نئے سال کے جشن کے موقع پر پرفارم کرنے جارہے تھے اس کے علاوہ طیارے میں میڈیا کے 9 نمائندے بھی شامل تھے۔  طیارہ روس کی فضائی حدود ہی میں لاپتہ ہوا ہے۔ طیارے کی تلاش شروع کردی گئی ہے :-

:-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *