زرداری نے الیکشن لڑنے کا اعلان کیوں کیا؟ حیران کن انکشاف ہوگیا!

Image result for ‫آصف زرداری‬‎

اسلام آباد -حکمران جماعت پاکستانِ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا افضل نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ میں آنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے تاکہ وہ گرفتاری سے بچ سکیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا افضل کا کہنا تھا کہ جب ایک بار جو رکنِ قومی اسمبلی بن جاتا ہے تو اسے گرفتار کرنے کیلئے اسمبلی کے اسپیکر سے منظوری لینا ہوتی ہے جو آسانی سے نہیں ملتی۔

انھوں نے کہ ‘آج بہت سے ارکان قومی اسمبلی اشتہاری ہیں، جن کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا، لہذا یہ فیصلہ آصف زرداری کے اپنے مفاد میں ہے’۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان 10 مختلف کیسز میں اشتہاری ہیں، لیکن رکنِ قومی اسمبلی ہونی کی وجہ سے وہ گرفتاری سے بچے ہوئے ہیں، تو آصف زرداری نے بھی اس فیصلے میں اسی بات کو مدِ نظر رکھا ہوگا۔ لیگی رہنما نے کہا ‘ایک بار جو سیاستدان پارلیمنٹ کا رکن بن گیا تو اسے تحفظ حاصل ہوتا ہے’ :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *