کھیل

پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول جاری، افتتاحی میچ کراچی میں ہوگا

Share

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے آغاز سے 50دن قبل لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا جس کے تحت ایونٹ کا افتتاحی میچ 20فروری کو کراچی جبکہ فائنل 22مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن کے 5ویں ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہوگا اور یہ 22 مارچ تک جاری رہے گا جبکہ اس کے تمام 34 میچز پاکستان کے 4 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔

اس سلسلے میں پی سی بی نے اس دن کی مناسبت سے پاکستان کرکٹ کے گڑھ قذافی اسٹیڈیم کے داخلی دروازے کے باہر ایک کاؤنٹ ڈاؤن گھڑی بھی لگا دی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے اس ایڈیشن کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 2مرتبہ ٹرافی اپنے نام کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کا واحد کوالیفائر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ایلیمنیٹرز اور فائنل کی میزبانی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے حصے میں آئے گی۔

پی ایس یال کے 34 میچوں میں سے لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 14، کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم 9، راولپنڈی کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 8 اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم 3 میچوں کی میزبانی کرے گا۔

شیڈول کے مطابق دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے 4 میچز کراچی، 3 لاہور، 2 راولپنڈی اور ایک ملتان میں کھیلے گی جبکہ پشاور زلمی اس ایڈیشن میں اپنے 5 میچز راولپنڈی، 3 کراچی جبکہ ایک، ایک میچ لاہور اور ملتان میں کھیلے گی۔

پی ایس ایل 2020 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے 5 میچز راولپنڈی، 3 لاہور اور 2 کراچی میں کھیلے گی جبکہ کراچی کنگز اپنے ہوم گراؤنڈ کراچی میں 5 جبکہ 2، دو میچز لاہور اور راولپنڈی اور ایک ملتان میں کھیلے گی۔

لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز اپنے 5 میچز لاہور، 3 ملتان جبکہ ایک، ایک راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے گی۔

اسی طرح لاہور قلندرز کی ٹیم اس معاملے میں سب سے خوش قسمت ثابت ہوئی ہے اور وہ اپنے 8 میچز ہوم گراؤنڈ یعنی قذافی اسٹیڈیم جبکہ ایک، ایک میچ کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے گی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی میزبانی کے بعد پی ایس ایل کے تمام میچز کا پاکستان میں انعقاد پاکستان کرکٹ بورڈ کی بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی لیگ ہے اور اس کے تمام میچز ہوم گراؤنڈز پر ہی کھیلے جانے چاہئیں، گزشتہ ایڈیشن کے اختتام پر ہم نے پاکستانی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ پی ایس ایل 2020 کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے اور آج وہ وعدہ وفا ہورہا ہے۔

احسان مانی نے اپے پیغام میں مزید کہا کہ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا انعقاد ملک میں موجود کرکٹ کے مداحوں کو طویل انتظار کے بعد اپنے پسندیدہ کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع فراہم کرے گا اور ہمیں امید ہے کہ گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی ہر پاکستانی اسٹیڈیم کا رخ کرکے اس ایونٹ کے انعقاد کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے پی ایس ایل کو مکمل طور پر پاکستان لانے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھرپور مدد کرنے پر مقامی انتظامیہ اور سیکورٹی ایجنسیز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول

افتتاحی میچ: 20 فروری

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، نیشنل اسٹیڈیم کراچی (میچ کے آغاز کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا)

21 فروری

دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی، بمقام نیشنل اسٹیڈیم، کراچی

شام 7 تا رات 10:15 بجے: لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز، بمقام قذافی اسٹیڈیم، لاہور

22 فروری

دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام نیشنل اسٹیڈیم، کراچی

شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانزبمقام قذافی اسٹیڈیم، لاہور

23 فروری

دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام نیشنل اسٹیڈیم، کراچی

شام 7 تا رات 10:15 بجے: لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈبمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور

26 فروری

شام 7 تا رات 10:15 بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم

27 فروری

شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی

28 فروری

دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم

شام 7 تا رات 10:15 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام پنڈی اسٹیڈیم، راولپنڈی

29 فروری

دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم

شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی بمقام پنڈی اسٹیڈیم، راولپنڈی

یکم مارچ

شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز بمقام پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی

2 مارچ

شام 7 تا رات 10:15 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز بمقام پنڈی اسٹیڈیم، راولپنڈی

3 مارچ

شام 7 تا رات 10:15 بجے: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام قذافی اسٹیڈیم، لاہور

4 مارچ

شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام قذافی اسٹیڈیم، لاہور

5 مارچ

شام 7 تا رات 10:15 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی

6 مارچ

شام 7 تا رات 10:15 بجے: کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام قذافی اسٹیڈیم، لاہور

7 مارچ

دوپہر 2 تا شام 5:15: پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام پنڈی اسٹیڈیم، راولپنڈی

شام 7 تا رات 10:15 بجے: لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام قذافی اسٹیڈیم، لاہور

8 مارچ

دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی

شام 7 تا رات 10:15 بجے: لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام قذافی اسٹیڈیم، لاہور

10 مارچ

شام 7 تا رات 10:15 بجے: لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام قذافی اسٹیڈیم، لاہور

11 مارچ

شام 7 تا رات 10:15 بجے: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام قذافی اسٹیڈیم، لاہور

12مارچ

شام 7 تا رات 10:15 بجے: کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام نیشنل اسٹیڈیم، کراچی

13 مارچ

شام 7 تا رات 10:15 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام نیشنل اسٹیڈیم، کراچی

14 مارچ

شام 7 تا رات 10:15 بجے: کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام نیشنل اسٹیڈیم، کراچی

15 مارچ

دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام قذافی اسٹیڈیم، لاہور

شام 7 تا رات 10:15 بجے: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام نیشنل اسٹیڈیم، کراچی

17مارچ

شام 7 بجے تا رات 10:15 بجے: کوالیفائر (ون بمقابلہ ٹو) بمقام نیشنل اسٹیڈیم، کراچی

18 مارچ

شام 7 بجے تا رات 10:15 بجے: ایلیمنیٹر ون(تھری بمقابلہ فور) بمقام قذافی اسٹیڈیم، لاہور

20مارچ

شام 7 بجے تا رات 10:15 بجے: ایلیمنیٹر ٹو(کوالیفائر کی شکست خوردہ بمقابلہ ایلیمنیٹر کی فاتح)، بمقام قذافی اسٹیڈیم، لاہور

فائنل: 22 مارچ، بمقام قذافی اسٹیڈیم، لاہور