جمالیاتہفتہ بھر کی مقبول ترین

فہد مصطفیٰ میں اتنی تبدیلی کیسے آئی؟

Share

پاکستان کے نامور اداکار فہد مصطفیٰ نے چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے والدین کو پیغام دیا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو ٹک ٹاک ایپ سے دور رکھیں جس پر ان کا بےحد مذاق اڑایا گیا اور اب ان کی ایک تصویر بھی خوب توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔

اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئے سال کے موقع پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ نہایت منفرد نظر آئے۔

فہد مصطفیٰ کے مطابق یہ تصویر 14 سال قبل 2006 میں لی گئی تھی۔

اس تصویر میں فہد مصطفیٰ کے بال بھی کافی بڑے ہیں جبکہ وہ کافی دبلے بھی نظر آرہے ہیں۔

ان کی اس تصویر کو جہاں کئی مداحوں نے پسند کیا وہ اس پر بھی اداکار کا مذاق بنایا جارہا ہے۔

ایک صارف نے اداکار کی تصویر پر کمنٹ کیا کہ ‘فرق صرف امیری اور غریبی کا ہے’۔

جبکہ کسی کا یہ بھی ماننا تھا کہ فہد مصطفیٰ اس تصویر میں شعیب اختر سے مل رہے ہیں۔

انہوں نے اداکار پر الزام عائد کرتے ہوئے لکھا کہ بیوٹی انجیکشن لگانے سے قبل وہ ایسے نظر آتے تھے۔

فہد مصطفیٰ کے دوستوں نے بھی اس تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ان کی تعریف کی۔

اداکار اعجاز اسلم نے تصویر پر فہد مصطفیٰ کو رومیو کہا۔

جبکہ ماہرہ خان کا بھی اس تصویر پر دلچسپ کمنٹ آیا۔

خیال رہے کہ فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان اس وقت ‘قائداعظم زندہ باد’ نامی فلم میں کام کرنے جارہے ہیں۔

یہ پہلا پروجیکٹ ہوگا جس میں یہ دونون اداکار ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

اس فلم کی ہدایات نبیل قریشی دے رہے ہیں جبکہ پروڈکشن فضا علی میرزا کررہی ہیں۔

رواں سال ریلیز ہونے والی اس فلم میں فہد پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گے۔