پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
Pakistan's ODI player No.239 @iamusamamir gets his debut cap from @Saqlain_Mushtaq ?#TayyariKiwiHai | #PAKvNZ pic.twitter.com/MBLlsLbFZX
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 9, 2023
پاکستان نے میچ میں نوجوان اسپنر اسامہ میر کو ڈیبیو کرایا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنری شپلی بھی کیریئر کا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز ڈرا ہوگئی تھی۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، حارث سہیل، سلمان علی آغا، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم، حارث رؤف اور نسیم شاہ۔
نیوزی لینڈ: کین ولیمسن (کپتان)، فن ایلن، ڈیون کونوے، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، مچل سینٹنر، ہنری شپلی، ٹم ساؤدھی اور لوکی فرگوسن۔