ایک سال کے وقفے سے خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش!

Image result for ‫جڑواں بچے‬‎

سان ڈیاگو -امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچیوں کو دو الگ الگ سالوں میں جنم دے کر خاندان کے لیے 2016 اور 2017 دونوں ہی کو جشن منانے کا سبب بنا لیا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حاملہ خاتوں کو شارپ میری برچ ہسپتال میں 31 دسمبر 2016 کی شب لایا گیا تھا جہاں انہوں نے جڑواں بچیوں کو جنم دیا۔ رپورٹ کے مطابق پہلی بیٹی اسکارلٹ اینی کا جنم 11 بج کر 56 منٹ پر ہوا، جب کہ اس کی بہن ورجینیا روز 12 بجے کے بعد پیدا ہوئی، جب سال تبدیل ہوچکا تھا، اور دنیا نئے سال کا جشن منا رہی تھی۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق والدین نے دونوں بیٹیوں کے نام کے آخر میں خاندانی نام نہ بتانے کی گزارش بھی کی۔ ایریزونا کے شہر گلینڈل میں بھی دو جڑواں بیٹوں کی پیدائش ایک سال کے فرق سے ہوئی۔ والدین ہولی اور برینڈن شے کے مطابق ان کے بیٹوں میں سے ایک کا جنم 31 دسمبر 2016 کی رات 11 بج کر 51 منٹ پر ہوا جبکہ دوسرا بیٹا 12 بج کر ایک منٹ پر اس دنیا میں آیا جب سال 2017 شروع ہو چکا تھا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *