پاکستان 315 رنز پر آؤٹ، آسٹریلیا کی سبقت میں تیز اضافہ!

سڈنی-تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا کے 538 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 315 رنز پر آؤٹ ہو گئی جب کہ یونس خان 175 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل بھی بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا۔ آسٹریلیا کے 538 رنز کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 315 رنز پر ڈھیر ہو گئی جب کہ گرین کیپس کو کینگروز کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لئے مزید 223 رنز درکار تھے۔

آسٹریلیا نے وارنر کی تیز رفتار 50 رنز کی بدولت اب تک 18 اارز میں 117 رنز بنا لیے ہیں، وارنر 27 گیندوں پر 55 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہوگئے، ابھی کپتان سمتھ 25 اور خواجہ 30 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

چوتھے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 271 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو پاکستان کو فالو آن سے بچنے کے لئے 67 رنز درکار تھے۔ یونس خان 136 جب کہ یاسر شاہ 5 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، یونس خان نے آسٹریلین بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہے لیکن ٹیل اینڈرز سینئر بلے باز کا ساتھ نہ دے سکے۔ یاسر شاہ 10 رنز بنا کر سلپ میں کیچ دے بیٹھے اور اسی اوور میں عمران خان بھی کلیب بولڈ ہو گئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ نے 4، ناتھن لیون نے 3 جب کہ مچل اسٹارک اور اسٹیو اوکیفے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ یاد رہے کہ میچ کے کینگروز نے اپنی پہلی اننگز 8 وکٹ پر 538 رنز بناکر اپنی اننگز ڈیکلیئر کردی تھی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *