لاہور کے گلشن اقبال دھماکے کے بارے میں پنجاب پولیس کا بڑا دعویٰ !

news-14

لاہور۔ پنجاب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور کے گلشن اقبال دھماکے میں ملوث 2 مرکزی ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گلشن اقبال دھماکے میں ملوث 2 مرکزی ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے،تفتیشی رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان شاہد اورخانزیب نے خودکش حملہ آور کی معاونت کی،خودکش حملہ مہمندایجنسی کے رہائشی ناصرنے کیا تھا،گلشن اقبال دھماکے میں ملوث 8 ملزمان تاحال مفرور ہیں،حکم خان،مزمل خان،عبدالحنان،توکل جان،محمد خان، شوکت خان ،ابراہیم خان اور اعتبار شاہ بھی مفرور ملزمان میں شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال دھماکے میں 72 افراد شہید ہوگئے تھے،حملہ آورکوشوکت اورتوکل جان نے خودکش جیکٹ بناکردی تھی،دھماکے کی منصوبہ بندی کالعدم تنظیم کے لاہورکے امیرمحمدخان نے کی تھی،خودکش حملہ آور برقع پہن کر ٹوٹی دیوار سے پارک میں داخل ہوا،دھماکے کے وقت دونوں ملزمان پارک کے باہر موجود تھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *