Site icon DUNYA PAKISTAN

ٹوئٹر کا ہوم فیڈ تبدیل، ٹک ٹاک کی طرح ’فار یو‘ کا اضافہ

Share

مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی ہوم یا نیوز فیڈ میں بہت بڑی تبدیلی کرتے ہوئے اس میں دو مختلف ٹیبز متعارف کرادیے گئے، تاہم ابتدائی طور پر مذکورہ فیچرز صرف آئی او ایس یعنی ایپل صارفین استعمال کر سکیں گے۔

ٹوئٹر کی جانب سے کچھ دن قبل نیوز یا ہوم فیڈ کو تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور اب پلیٹ فارم کی جانب سے فیڈ کو تبدیل کردیا گیا۔

ٹوئٹر سپورٹ کی جانب سے ٹوئٹس میں بتایا گیا کہ فوری طور پر پلیٹ فارم پر متعارف کرائی گئی ٹیبز تبدیلی کو صرف آئی فون صارفین 11 جنوری سے استعمال کر سکیں گے، تاہم اسے جلد ہی دیگر صارفین کے بھی پیش کردیا جائے گا۔

ممکنہ طور پر آئی فون کے تمام صارفین کو بھی مذکورہ فیچرز پر فوری طور پر رسائی نہیں ہوسگی، تاہم ترتیب وار تمام صارفین ٹیبز فیچرز استعمال کر سکیں گے۔

ٹوئٹر کے مطابق نئی تبدیلی کے بعد اب صارفین کو ہوم فیڈ کے سب سے اوپر ’فار یو‘ اور ’فالوئنگ‘ کے دو مختلف ٹیبز نظر آئیں گے اور صارفین اپنی مرضی کے مطابق ان پر جا سکیں گے۔

مذکورہ دونوں فیچرز پر اسکرین کو سوائپ کرکے بھی دیکھا جا سکے گا۔

دونوں ٹیبز میں سے ’فار یو‘ کے ٹیب پر ہر وہ ٹوئٹس نظر آئیں جو تازہ ہوں گی اور وہ تمام صارفین اور پیجز کی ٹوئٹس ہوں گی، یعنی مذکورہ ٹیب پر وہ مواد نظر آئے گا جو ٹوئٹر کا الگورتھم صارف کے لیے منتخب کرے گا۔

اسی طرح دوسری ٹیب ’فالوئنگ‘ میں صرف ان اکاؤنٹس کی ٹوئٹس نظر آئیں گی، جن اکاؤنٹس کو صارف نے فالو کر رکھا ہوگا۔

اسی طرح کے ٹیبز سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر بھی ہوتے ہیں، ٹک ٹاک کھولتے ہی اسکرین کے اوپر ’فالوئنگ‘ اور ’فار یو‘ ٹیب نظر آتے ہیں۔

Exit mobile version