اگر کتا آپ پر حملہ کردے تو کیا کرنا چاہیے؟

Image result for throw your shoe to the attacking dog

آپ کسی جگہ سے اکیلے گزر رہے ہوں اور اچانک سامنے یا پیچھے سے کوئی کتا بھونکتے اور بھاگتے ہوئے آپ کی جانب آئے تو کیا کریں گے؟ یقیناً گھبرا جائیں گے کیونکہ کتا ایک ایسا جانور ہے جس کا جارحانہ رویہ اکثر افراد کو خوفزدہ کردیتا ہے اور پاکستان جیسے ملک میں کتوں کے انسانوں پر حملے کافی عام ہیں۔

درحقیقت کتوں کا حملہ جان کے لیے خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے جبکہ ٹیکے لگنے کا تصور بھی ڈرا دیتا ہے۔ تاہم اگر کوئی کتا جارحانہ انداز سے آپ کی جانب بڑھے تو ماہرین کے ان مشوروں پر حملہ کرکے آپ خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

دہشت زدہ نہ ہوں

What to Do If You’re Attacked by a Dog

یہ مانا جاتا ہے کہ کتے اور دیگر جانور انسانی خوف کا احساس کرلیتے ہیں، اگرچہ کتا جارحانہ انداز سے آپ کی جانب بڑھ رہا ہو تو پرسکون رہنا کافی مشکل ہوتا ہے مگر چیخنا، اپنے بازو ہلانا یا دوڑنا حالات بدتر بنا سکتا ہے کیونکہ اس سے کتا آپ کو شکار سمجھ کر جھپٹے گا اور حملہ کردے گا۔

رفتار ہلکی کردیں

Image result for slow down walk when dog attack

اگر تو کتے کا سامنا ہو اور آپ جاگنگ کررہے ہیں تو اپنی رفتار ہلکی کردیں اور پلٹ کر مخالف سمت میں چہل قدمی کرنے لگیں مگر کن انکھیوں سے کتے کو ضرور دیکھتے رہیں۔ اسی طرح اگر آپ اپنے بازو پہلو کی جانب رکھ کر بالکل ساکت کھڑے ہوجائیں تو بھی کتا دلچسپی کھو دیتا ہے اور دور چلا جاتا ہے۔

کتے کی آنکھوں میں آنکھیں مت ڈالیں

Image result for slow down walk when dog attack

براہ راست نظریں ملانا کتے کے جارحانہ رویے کو بڑھا سکتا ہے، درحقیقت کتے اسے اپنے لیے خطرہ سمجھتے ہیں اور حملہ کرسکتے ہیں، کتے کو نظر میں ضرور رکھیں مگر اس کی آنکھوں میں آنکھیں ملانے سے گریز کریں، اس سے کتے کو یہ سگنل ملے گا کہ آپ خطرہ نہیں اور وہ ممکنہ طور پر آپ کی جان چھوڑ کر چلا جائے گا۔

کتے کی توجہ بھٹکائیں

درحقیقت ہاتھ میں موجود کوئی بھی شے ایسی صورتحال میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے، اسے چبانے کے لیے کچھ دے دیں جیسے جوتا، بوتل یا کچھ بھی، اس سے کتے کی توجہ کچھ دیر کے لیے بھٹک جائے گی اور آپ کو وہاں سے نکلنے کے لیے وقت مل جائے گا۔

کتے کو دور بھگائیں

Image result for slow down walk when dog attack

اگر کتے کا رویہ بدستور جارحانہ رہے تو آنکھوں سے آنکھیں ملانے سے گریز کرتے ہوئے اس کا سامنا کریں اور زور دار آواز میں اسے وہاں سے چلے جانے کو کہیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ مضبوط اور پراعتماد آواز گلے سے نکلنی چاہئے، اس حوالے سے مضبوط لہجے کے ساتھ سب سے موثر الفاظ 'نہیں' اور 'واپس چلے جاﺅ' کے ہوتے ہیں، جو کتا کو خوفزدہ کرسکتے ہیں اور وہ چلا جائے گا "-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *