Site icon DUNYA PAKISTAN

وہ 32 ممالک جہاں پاکستانی شہری پہنچ کر ویزا حاصل کر سکتے ہیں

Share

دنیا بھر کے ممالک میں رہائش اور شہریت کے حوالے سے سروسز فراہم کرنے والی لندن کی معروف فرم ہینلے گلوبل نے دنیا بھر کے پاسپورٹس پر ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ 106ویں نمبر پر ہے اور دنیا کا چوتھا ’بدترین‘ پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔

بدترین پاسپورٹ کی رینکنگ میں پاکستان سے نیچے صرف تین ممالک ہیں جن میں شام، عراق اور افغانستان شامل ہیں۔

اور دنیا بھر میں محض 32 ممالک ایسے ہیں جہاں پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد ’ویزا آن آرائیول‘ یعنی اس ملک کے ائیرپورٹ پر پہنچ کر ویزا حاصل کر سکتے ہیں (بشرطیکہ وہ تمام ضوابط پر پورے اترتے ہوں)۔

ہمسائیہ ملک انڈیا اس فہرست میں 85ویں نمبر پر ہے اور انڈین پاسپورٹ کے حامل افراد 59 ممالک میں بغیر پیشگی ویزا کے سفر کر سکتے ہیں۔

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 199 مختلف پاسپورٹس کی ویزا فری رسائی کا 227 سفری مقامات سے موازنہ کرتا ہے۔ اگر کسی ملک کے پاسپورٹ کے لیے کہیں بھی ویزا کی ضرورت نہیں ہے، تو اس پاسپورٹ کو ’ایک‘ کا سکور دیا جاتا ہے۔

اور یہی فارمولا اس صورت میں بھی لاگو ہوتا ہے اگر آپ کسی پاسپورٹ پر ویزا آن آرائیول، وزیٹر پرمٹ، یا الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی (ای ٹی اے) کے ذریعے ویزا حاصل کر سکتے ہوں۔

2023 میں دنیا کے سب سے بہترین پاسپورٹ

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے حساب سے دنیا کے سب سے بہترین پاسپورٹ ان ممالک کے ہیں:

پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد کن 32 ممالک مں پہنچ کر ’ویزا آن آرائیول‘ کی سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں؟

پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد اوپر دی گئی فہرست میں شامل 32 ممالک میں پہنچ کر ویزا آن آرائیول حاصل کر سکتے ہیں مگر اس کے لیے چند شرائط پر پورا اترنا ضروری ہے۔

مثلاً سیاحت کے لیے مالدیپ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے ضروری ہے کہ:

اس کے علاوہ مشرقِ وسطی میں قطر بھی ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جہاں پاکستانی شہریت کے حامل افراد پہنچ کر ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

اس کے لیے ضروری ہے کہ:

اگر آپ اوپر دیے گئے 32 ممالک کی فہرست میں سے کسی بھی ملک میں جا کر ویزا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سفر کرنے سے قبل اس ملک کے سفارت خانے کی ویب سائٹ سے ضروری کاغذات اور شرائط کے متعلق معلومات ضرور حاصل کر لیجیے گا، بصورت دیگر ایسا نہ ہو کہ آپ کو ائیرپورٹ سے ہی واپس لوٹا دیا جائے۔

Exit mobile version