آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس!

news

راولپنڈی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ مسلح افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت کی حامل ہے جبکہ دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے ۔ پاک فوج کے ادارہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس منعقد کی گئی جس میں ان کا فوجی عدالتوں کی کارکردگی کی سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں نے جو فیصلے لئے ان سے دہشت گردی کے واقعات میں واضح کمی ہوئی جبکہ عدالتوں نے مقررہ وقت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے پاک فوج کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آخری دہشتگردکی موجودگی تک انسداد دہشتگردی آپریشن جاری رکھا جائے اوردہشت گردی سے پاک علاقوں میں استحکام برقرار رکھا جائے۔ آرمی چیف نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونیوالی کامیابیاں قابل اطمینان ہیں ،اور اس آپریشن سے مثبت نتائج منظر عام آئے ۔آخر میں انہوں نے بابر3میزائل کے کامیاب تجربے پراسٹریٹجک آرگنائزیشن کومبارکباد بھی دی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *