وزیراعظم کا تجارت بڑھانے کے لئے پیکیج کا اعلان ، وفاقی وزیر تجارت

news-1

اسلام آباد۔ وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہاہے کہ وزیراعظم نے تجارت بڑھانے کے لیے پیکج کا اعلان کیا ہے ،180ارب روپے پیکج کا زیادہ حصہ برآمدات کو بڑھانے کا ہے، کاٹن کی درآمد پر ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس ختم کردیا گیا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیر کا کہناتھا کہ پیکج میں درآمدات اور برآمدات دونوں ٹیکسز کم ہوئے ہیں ،تین سال میں صنعتوں کو بجلی4 سے 5 روپے سستی کی،پیکج میں لوکل ٹیکس اور ڈیوٹی ڈرا بیک دیا جا رہا ہے،ٹیکسائل اور صنعتی مشینری پر سیلز ٹیکس ختم ،گارمنٹس پر سات فیصد ڈرا بیک دیا گیاہے ،یہ سکیم یکم جنوری 2017 سے جون 2018 تک رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پہلے6 ماہ ڈیوٹی اور ٹیکس ڈرا بیک بلا شرائط دیا جائے گا،6ماہ کے بعد برآمدات میں 10 فیصد اضافے پر مراعات دی جائیں گی،برآمدات میں اضافے سے نوکریاں ملیں گی اور بند صنعتیں دوبارہ چل سکیں گی، گزشتہ سال اکتوبر اور نومبر میں برآمدات میں اضافہ حوصلہ افزا رہا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *