ترکی کے وزیراعظم نے پورے یورپ کو دھمکی لگا دی !

news-14

انقرہ۔ ترکی اگر غیر محفوظ بنا تو یورپ بھی محفوظ نہیں رہے گا،وزیر اعظم بن علی یلدرم نے سفیروں کو خبردار کردیا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی کو حق و قانون کا درس لینے کی ضرورت نہیں،ترکی عالمی حالات و نظام کے مطابق اپنے حقوق کا تعین کرتا ہے، خطہ یورپ کی سلامتی ترکی سے شروع ہوتی ہے لہذا اگر ترکی میں عدم تحفظ کا ماحول پیدا ہوتا ہے تو پھر یورپ ہر گز ایک محفوظ مقام نہیں ہو گا۔ وزیر اعظم یلدرم نے سفیروں کی نویں کانفرس کے ظہرانے کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ دوست اور اتحادی یورپ دہشت گرد تنظیموں کے درمیان تفریق بازی سے کام لے رہا ہے، یہ جب دہشت گرد تنظیم پی کے کے کا معاملہ سامنے آتا ہے تو پھر نرمی سے کام لیتا ہے تا ہم داعش کے خلاف اس کا مو¿قف مختلف ہوتا ہے،میرے نزدیک دہشت گرد تنظیموں میںسے کسی ایک کو دوسری پر فوقیت دینا بنی نو انسانوں اور عالمی امن کے ساتھ سب سے بڑی خیانت کا مفہوم رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب ترکی میں دہشت گرد تنظیم فیتو نے بغاوت کا اقدام اٹھایا تو اس کے بعد یورپ نے اس چیز کی سختی سے مذمت کرنے کے بجائے باغیوں سے اچھا سلوک روا رکھنے کی تلقین کی۔  جزیرہ قبرص کے بارے میں سویٹزرلینڈ میں جاری قبرص مذاکرات کا بھی ذکر کرنے والے یلدرم نے کہا کہ جزیرے میں منصفانہ اور مساوی نظام کے قیام کو ضمانت میں لینے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ ہمیں ماضی کے تلخ تجربات سے سبق سیکھنا ہو گا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *