3 سال میں پاکستان کی معاشی ترقی 4.84 فیصد سے زیادہ ہے، وزیراعظم نوازشریف

nawazsharif1

اسلام آباد -وزیراعظم نوازشریف سے کرغزستان کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں اقتصادی، معاشی، توانائی کے شعبوں میں جاری تعاون کے امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کرغزستان حکومت کی ترقی پسند پالیسیوں کو سراہتا ہے۔ توانائی سمیت معاشی واقتصادی شعبوں میں ریفارمز کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے کرغزستان کے وزیرمعیشت کی زیر قیادت وفد نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 3 سال میں پاکستان کی معاشی ترقی 4.84 فیصد سے زیادہ ہے۔ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک موثر اصلاحاتی پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ علاقائی رابطوں کا فروغ حکومت کے 7 نکاتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ کاسا 1000 منصوبے سے ملک میں بجلی کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *