پاکستان

مسلم لیگ نون کی آرمی ایکٹ میں ترمیم کی حمایت کی خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

Share

میڈیا میں مسلم لیگ نون کی طرف سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی حمایت سے متعلق خبریں چلیں تو ’ووٹ کو عزت دو‘ کا نعرہ لگانے والی جماعت نے اس کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔

حال ہی میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی قید سے رہا ہونے والے رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی جماعت کی پارلیمانی پارٹی نے آرمی چیف کی توسیع سے متعلق جو حمایت کی ہے وہ غیر مشروط ہے تو پھر اسے ڈیل کیسے کہا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پوری جماعت پارلیمانی کمیٹی کے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہو گی۔

بس پھر کیا تھا سوشل میڈیا بریگیڈ حرکت میں آگئی اور نون لیگ کی اس حمایت اور خاموشی پر خوب خبر لی اور ’ووٹ کو عزت دو‘ کے نام سے ایسا نیا ٹرینڈ بنایا کہ جو کبھی لیگی قیادت خود فخر سے پیش کرتی تھی۔

اینکر پرسن فریحہ ادریس نے لکھا کہ تبدیلی آ نہیں رہی۔۔۔ (بلکہ تبدیلی آ چکی ہے۔)

ف

صحافی طلعت حسین نے لکھا کہ ’شھباز شریف اور نواز شریف نے آرمی ایکٹ کی ترامیم پر PTI کا تھوکا چاٹ کر آج ووٹ اور ووٹر کو تاریخی عزت دی ہے۔

ط

ماہا نظام خیل نام کی ایک صارف نے لکھا کہ ’میرے ووٹ کی عزت کو ن لیگ نے رول دیا۔‘

م

ایک اور صارف نے نواز شریف کی تصویر کے ساتھ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’بوٹ کو عزت دو۔‘

ب

مسلم لیگ نون کی حمایت میں ٹویٹ کرتے ہوئے صارف مریم بی بی نے گذشتہ دور حکومت کے دور میں ایک اخبار کی خبر شیئر کی جس پر پٹرول آٹھ روپے سستا کرنے کی خوشخبری شامل تھی۔ اس کے بعد انھوں نہ لکھا کہ اسی لیے تو کہتے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو۔

ت

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل بھی دائر کر رکھی ہے، تاہم سماعت کا انتظار کیے بغیر حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا آپشن اختیار کیا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کچھ دن قبل ہی بتا دیا تھا کہ آرمی چیف کی توسیع سے متعلق حکومت کو تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔