طالبان کا خوف: امریکی فوج نے افغانستان میں اپنے زیر استعمال رہنے والی عمارتیں تباہ کرنی شروع کر دیں

bagramامریکی فوج کو یہ خطرہ لاحق ہے کہ کہیں اس کے زیر استعمال رہنے والے آلات یا ٹیکنالوجی میں سے کوئی چیز طالبان کے ہاتھ نہ لگ جائے لہٰذا اس نے افغانستان میں اپنی فوجی چوکیوں کو چھورنے سے قبل وہاں موجود ہزاروں عمارتوں کو تباہ کرنا شروع کر دیا ہے۔
امریکی فوج نے کابل کے شمال میں 50کلومیٹر دور واقع بگرام ایئر فیلڈمیں موجود عمارتیں تباہ کر دی ہیں۔ بگرام میں 1800 عارضی عمارتیں تھیں جو سب کی سب تباہ کر دی گئی ہیں۔ اس عمارت میں وہ امریکی فوجی دستے مقیم تھے جو یہاں سب سے پہلے، 2001ء میں آئے تھے۔
امریکی فوج کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ رواں برس دسمبر تک لگ بھگ 2000 سے زائد مزید عمارتیں بھی تباہ کی جائیں گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *