فوج کو سیاست میں لانے کی خواہش عمران کی تھی، جاوید ہاشمی کا دعویٰ

javed hashmiجاوید ہاشمی کہتے ہیں کہ فوج کو سیاست میں لانے کی خواہش عمران کی تھی، دھرنے کی سیاست ناکام ہوچکی، سیاسی سفر جاری رکھوں گا۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم تشدد کی سیاست کے حامی نہیں۔
ملتان میں یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق صدر جاوید ہاشمی نے کہا کہ حکومت فوج کو سہولت کار کے طور پر لانا چاہتی تھی لیکن آرمی چیف آنا نہیں چاہتے تھے، فوج کو سیاست میں لانے کی خواہش عمران خان کی تھی، اسحق ڈار نے کہا تھا کہ دھاندلی ثابت ہوگئی تو وزیر اعظم استعفی دیں گے، عمران نے کہا تھا کہ مڈٹرم کی بات نہیں کروں گا، میرے نزدیک مڈٹرم آئینی مطالبہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سیاسی سفر جاری رکھوں گا، دھرنے کی سیاست ناکام ہوچکی ہے۔
سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پُرامن دھرنے، جلسے، جلوس عوام کا حق ہیں، ہم تشدد کی سیاست کے حامی نہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *