جب ایمپائر بھی مشکلات میں پھنسی آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی مدد کو آگئے!

میلبورن -پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ جاری ہے جس میں پاکستانی باﺅلرز کی شاندار کارکردگی کے باعث آسٹریلوی ٹیم شدید مشکلات کا شکار ہے اور اب ایمپائر بھی ان کی مدد کو آ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی باﺅلرز نے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا ہے اور 200 رنز پر اس کے 8 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے کہ جنید خان نے 45 ویں اوور کی پانچویں گیند کرائی تو پیٹ کومنز نے ہک شاٹ کھیلنے کی ناکام کوشش کی اور گیند محمد رضوان کی جانب بڑھ گئی۔ اس موقع پر گیند کی بلے کیساتھ لگنے کی واضح آواز سنائی دی اور اسی وجہ سے تمام پاکستانی کھلاڑی آﺅٹ کی اپیل کرنے لگے تاہم ایمپائر نے آﺅٹ دینے سے انکار کر دیا۔ ایج کا پتہ چلانے والی ٹیکنالوجیز ہاٹ سپاٹ اور سنیکو میں بھی صاف نظر آیا کہ گیند بلے کو چھو کر محمد رضوان کے ہاتھوں میں گئی اور پیٹ کومنز آﺅٹ ہو چکے ہیںتاہم ایمپائر ٹس سے مس نہ ہوا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *