سرفراز احمد کا آسٹریلیا واپس نہ جانے کافیصلہ!

news-1

کراچی ۔ قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بقیہ تین میچوں سے بھی دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے اور اپنے فیصلے سے کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد والدہ کی علالت کے بعد آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر وطن واپس لوٹ آئے تھے اور ون ڈے میچوں کی سیریز کے ابتدائی 2 میچوں میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے باعث امید کی جا رہی تھی کہ وہ آسٹریلیا واپس جا کر سیریز کے تین میچوں میں حصہ لیں گے۔  ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کی والدہ شدید علیل ہیں جس کے باعث انہوں نے آسٹریلیا واپس نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنے فیصلے سے کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ سرفراز کی عدم موجودگی میں محمد رضوان وکٹ کیپر کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور اب بقیہ تین میچوں میں بھی وہ وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی پہلے ایک روزہ میچ میں انجری کا شکار ہوئے تو محمد حفیظ نے دوسرے ون ڈے میں ٹیم کی قیادت کی تھی اور پاکستان 12 سال بعد آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر ہرانے میں کامیاب ہوا۔ ذرائع کے مطابق پرتھ میں ہونے والے تیسرے میچ میں بھی محمد حفیظ ہی ٹیم کی قیادت کریں گے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *