اسپین: فلسطینی ریاست کےحق میں پارلیمنٹ میں قراداد منظور

spainاسپین کی پارلیمنٹ نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ایک قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کرلیا ہے۔
ہسپانوی اپوزیشن پارٹی کی جانب سے پیش کی جانے والی یہ قرارداد ایک ایسے موقع پر منظور کی گئی ہے جب دیگر یورپی ممالک میں بھی اسرائیل، فلسطین تنازعے پر دو ریاستی حل کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔منگل کی رات ہونے والی ووٹنگ میں 319 قانون سازوں نے اس کے حق میں ووٹ دیا جبکہ دو نے اس کی مخالفت کی اور ایک غیر حاضر رہے۔برطانیہ اور آئرلینڈ بھی اسی طرح کی قرار گزشتہ ماہ منظور کرچکے ہیں۔
اس سے قبل سوئیڈش حکومت نے 30 اکتوبر کوباضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا تھا جس کے بعد اسرائیل نے اسٹاک ہوم سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *