اعزاز چوہدری واشنگٹن میں پاکستانی سفیر ،خواجہ معاذ طارق بھارت میں نیا پریس اتاشی مقرر!

ne

اسلام آباد ۔ سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کے تبادلے کی سمری منظور کر لی گئی ہے ،اعزاز چوہدری واشنگٹن میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے ۔
نجی ٹی وی  نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ :سیکریٹری خارجہ اعزازچودھری کے تبادلے کی سمری منظورکر لی گئی ہے ،اعزاز احمد چودھری واشنگٹن میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے جبکہ نئے سیکریٹری خارجہ کے لیے وزیر اعظم کو سمری ارسال کردی گئی ہے ۔نئے سیکریٹری خارجہ کیلئے سمری میں عبدالباسط اور سید ابن عباس اور تہمینہ جنجوعہ کا نام شامل کیا گیاہے ،عبدالباسط بھارت اور سید ابن عباس برطانیہ میں ہائی کمشنر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ تہمینہ جنجوعہ جنیوا میں مستقل مندوب کی حیثیت سے کام کر رہی ہیں ۔دوسری جانب خواجہ معاذ طارق کو بھارت میں پاکستان کا نیا پریس اتاشی مقرر کر دیا گیاہے ،بھارت میں پریس اتاشی منظور میمن فروری کے پہلے وطن واپس آئیں گے جبکہ خواجہ معاذ طارق کل کی فلائٹ سے دہلی روانہ ہوں گے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *