لشکر جھنگوی کا خطرناک دہشت گرد آصف چھوٹو ہلاک!

Image result for ‫آصف چھوٹو‬‎

لاہور -شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کا رکن اور خطرناک ترین دہشتگرد رضوان علی عرف آصف چھوٹو اپنے تین ساتھیوں سمیت مارا گیاہے۔ آصف چھوٹو نے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت متعدد اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ بائی پاس کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میںکالعدم تنظیم سےتعلق رکھنے والا رضوان عرف آصف چھوٹواور اس کے3 ساتھی ڈاکٹرشاکراللہ عرف علی سفیان، نور الامین اور ایک نا معلوم دہشت گردمارا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ضلع مظفرگڑھ سےتعلق رکھنے والے آصف چھوٹو کےسرکی قیمت 30 لاکھ روپے مقررتھی، وہ22سال سے ایک کالعدم تنظیم کے عسکری ونگ کا سرگرم رکن تھا۔ اس نے ریاض بسرا اور اکرم لاہوری کے ساتھ مل کر سیکڑوں افرادکوبے دردی سے قتل کیا۔
آصف چھوٹو مومن پورہ قبرستان لاہور، ملتان امام بارگاہ اوربہاولپور میں ایرانی کیڈٹس پر حملوں سمیت پنجاب، سندھ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں200 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث تھا۔وہ 2005ءسے 2012ءتک جیل میں رہا، 2012ءمیں ضمانت پررہا ہو گیا تھا۔ رہائی ملنے کے بعدبھی اس نے دہشت گردانہ کارروائیاں جاری رکھیں۔اس کے ساتھ مارے جانےوالے ڈاکٹرشاکر عرف علی سفیان کے متعلق بتایا گیاہے کہ وہ کے پی کے میں 50 افراد کے قتل جبکہ تیسرا دہشت گردنورالاامین راولپنڈی میں ایک انسپکٹرراجا ثقلین سمیت 20 افراد کے قتل میں ملوث تھا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *