پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، دشمن میلی آنکھ نہیں اٹھا سکتا: شہباز شریف

shahbaz

لاہور -وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دے کر تاریخ رقم کی۔ ملک میں قیام امن کیلئے رینجر ز کے افسروں،جوانوں کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو رینجرز کے بہادر افسروں اور جوانوں کی خدمات پر فخر ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع ٰناقابل تسخیر ہے اور دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ ہم سب نے مل کر وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنانا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *