کچھ دن قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ ممکنہ طور پر مشروب بنانے والی دنیا کی معروف ملٹی نیشنل کمپنی کوکا کولا جلد ہی اپنا پہلا اسمارٹ فون متعارف کرائے گی۔
کوکا کولا کے ممکنہ فون کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں، جن میں فون کو مشروب کمپنی کے کلر اور لوگو کے ساتھ دیکھا جا سکتا تھا۔
اگر کوکا کولا نے فون کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی تھی، تاہم ٹیکنالوجی کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والے ماہرین نے دعویٰ کیا تھا کہ مشروب کمپنی جلد ہی اپنا پہلا فون پیش کرنے جا رہا ہے۔
تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ کوکا کولا اسمارٹ فونز پیش کرنے کی دنیا میں قدم نہیں رکھنے جا رہی بلکہ کمپنی رئیل می کے ساتھ اپنا ایک خصوصی فون پیش کرنے جا رہا ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق اطلاعات ہیں کہ کوکا کولا چینی کمپنی رئیل می کے اشتراک سے اپنا خصوصی فون پیش کرے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کوکا کولا کے خصوصی ایڈیشن کا فون رئیل می 10 یا رئیل می پرو ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ فون کے بیک پر دو کیمرے دیے جائیں گے۔
فون میں مین کیمرا 108 میگا پکسل کا دیا جائے گا جب کہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا دیے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹس ہیں کہ فون کو 7۔6 انچ میں پیش کیا جائے گا اور اس میں 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری دی جائے گی اور اسے 4، 6 اور 8 جی بی ریم کے ساتھ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
خبریں ہیں کہ فون کی قیمت 70 سے 90 ہزار روپے کے درمیان رکھی جائے گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
Cheers for real! pic.twitter.com/HMLxhHcQAP
— Madhav Sheth (@MadhavSheth1) January 27, 2023