جمالیات

مائیکل جیکسن کی بائیوپک میں گلوکار کا کردار بھتیجا ادا کرے گا

Share

پاپ موسیقی کے بادشاہ مائیکل جیکسن کی زندگی کی کہانی پر مبنی فلم’مائیکل’ بنانے کا اعلان کردیا گیا ہے، فلم میں مرکزی کردار گلوکار کا بھتیجا ’جعفر جیکسن‘ ادا کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق مائیکل جیکسن کی زندگی کی کہانی پر مبنی فلم ’مائیکل‘ میں مائیکل جیکسن کا کردار ان کے 26 سالہ بھتیجے جعفر جیکسن ادا کریں گے۔

لائنز گیٹ اسٹوڈیو کے مطابق آنجہانی گلوکار بائیو پک میں مائیکل جیکسن جیسے پیچیدہ آدمی کو فلمایہ جائے گا، بائیو پک میں ان کی زندگی کے تمام پہلوؤں کو شامل کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی ان کی سب سے قابل ذکر پرفارمنس شامل ہوں گی جنہوں نے اسے موسیقی کی دنیا کا ’آئکن‘ بنا دیا۔

فلم کی پروڈکشن کا آغاز رواں سال ہوگا، فلم کی ہدایت کاری انٹوئن فوکا کریں گے جبکہ پروڈیوسر گراہم کنگ ہوں گے۔

https://instagram.com/p/CoDAU2mp1_u/embed/captioned/?cr=1&v=13&wp=540&rd=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv&rp=%2Fnews%2F1196372%2F#%7B%22ci%22%3A0%2C%22os%22%3A18624.5%2C%22ls%22%3A6129.799999952316%2C%22le%22%3A16092.400000095367%7D

فلم کے ہدایت کار اور پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ جعفر جیکسن اپنے چچا کے کردار کو زندہ کرنے کی قدرتی صلاحیت رکھتے ہیں۔

فلم کے پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ یہ بات واضح ہے کہ جعفر جیکسن ہی وہ شخص ہیں جو مائیکل جیکسن کا کردار نبھا سکتے ہیں۔

گراہم کنک نے بتایا کہ جعفر جیکسن کو مائیکل جیکسن کے طور پر بڑی اسکرین پر دنیا کو دکھانے کے لیے وہ بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

جعفر جیکسن مائیکل جیکسن کے بڑے بھائی جرمین جیکسن کے بیٹے ہیں جو گلوکار اور پروڈیوسر بھی ہیں۔

مائیکل جیکسن کی والدہ کیتھرین جیکسن نے بتایا کہ ’جعفر جیکسن بالکل میرے بیٹے کی طرح ہے، جعفر کے چہرے کے نقوش میرے بیٹے سے ملتے ہیں، مجھے بہت خوشی ہوئی کہ جعفر اپنے چچا کی میراث کو آگے بڑھانے جارہا ہے‘۔

لائنس گیٹ نے بائیو پک میں مائیکل جیکسن کی کہانی کے سب سے زیادہ متنازعہ پہلو ’بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے الزمات‘ پر براہ راست بات نہیں کی۔

واضح رہے کہ اگرچہ مائیکل جیکسن کو مرے 13 برس بیت گئے ہیں تاہم ان پر بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے سمیت بچوں کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کیے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

سنہ 2005 میں 13سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں کیلیفورنیا کی عدالت نے مائیکل جیکسن کو مقدمے میں بری کردیا تھا۔

جبکہ 2019 کی دستاویزی فلم ’لیونگ نیورلینڈ‘ میں ویڈ روبسن اور جیمز سیفچک نے دعویٰ کیا تھا کہ مائیکل جیکسن نے 1990 کی دہائی میں ان کے ساتھ بدسلوکی کی تھی، اس وقت ان کی عمریں بالترتیب 7 اور 10 برس تھیں۔

تاہم جب معاملے عدالت گیا تو جیکسن خاندان نے ان الزمات کی تردید کردی تھی۔

58 برس قبل پاپ موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے اور شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے مائیکل جیکسن 50 برس کی عمر میں 25 جون 2009 کو لاس اینجلس میں دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے تھے۔

https://instagram.com/p/CoGfEAkr_iz/embed/captioned/?cr=1&v=13&wp=540&rd=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv&rp=%2Fnews%2F1196372%2F#%7B%22ci%22%3A1%2C%22os%22%3A18689.700000047684%2C%22ls%22%3A6129.799999952316%2C%22le%22%3A16092.400000095367%7D

ان کی کامیاب فلموں میں 1982 کا ’تھرلر‘ میوزک البم شامل ہے، اس البم کو دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم قرار دیا جاتا ہے۔