آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کے لیے ناممکن ہدف!

سڈنی -پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھے ایک روزہ میچز میں کینگروز نے مہمان ٹیمکے بولرز کی درگت بناتے ہوئے 3544 رنز کا ہدف دیا ہے۔
سڈنی میں کھیلے جا رہے چوتھے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 353 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے کیا ، عثمان خواجہ 30 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے لیکن ڈیوڈ وارنر نے جارحاجہ کھیل جاری رکھا اور اپنی 12 ہویں سنچری مکمل کی اور 119 گیندوں پر 130 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، اسٹیون اسمتھ نے بھی 49 رنز بنائے۔
پاکستانی فیلڈرز نے انتہائی ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی ایکسٹرا رنز دیئے اور 5 اہم کیچز بھی ڈراپ کئے، 2 کیچ حسن علی نے، 2 شرجیل خان نے اور ایک جنید خان نے ڈراپ کیا۔ ٹریوس ہیڈ نے 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 36 گیندوں پر برق رفتار 51 رنز جوڑے، عامر کی گیند پر شعیب ملک نے ان کا کیچ لیا۔ گلین میکس ویل نے 44 گیندوں پر 78 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 5 جبکہ محمد عامر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور اسد شفیق کی جگہ کپتان اظہر علی کی واپسی ہوئی ہے، سیریز بچانے کے لئے قومی ٹیم کو لازماً میچ جیتنا ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان کا سڈنی گراؤنڈ پر مجموعی ریکارڈ زیادہ بہتر نہیں اور وہ تمام ٹیموں کیخلاف 20 میں سے صرف 6 ون ڈے ہی جیت سکی، آسٹریلیا سے 14 میچز میں صرف 4 فتوحات ہاتھ آئیں، گرین شرٹس یہاں گزشتہ پانچوں میچز ہارچکے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *