آرمی چیف قمر جاوید باجوہ پارا چنار پہنچ گئے!

qamar-bajwa

 پارا چنار-آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پارا چنار کا دورہ کیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق گذشتہ روز پارا چنار سبزی منڈی میں دھماکہ کے باعث 25 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔آرمی چیف نے ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی جبکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت بھی کی۔ سربراہ پاک فوج کی آمد پر قبائلی علاقے پاراچنار میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف کو علاقے کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ بھی موجود تھے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *