مسلم لیگ عزت والوں کی جماعت ہے، سیاسی آوارہ گردوں کا مجمع نہیں: خواجہ سعد رفیق

Saad Rafiq1

گوجرانوالہ -ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا 2013 میں 14، 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی۔ کراچی میں ایک دن میں 200 لوگ قتل کر دیئے جاتے تھے اور خیبرپختونخوا میں طالبان نے اندھیرنگری مچا رکھی تھی جبکہ بلوچستان میں آگ اور سندھ میں ڈا کوراج تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نندی پور کی مشینری پیپلز پارٹی دور میں سڑتی رہی۔ لوٹو اور پھوٹو کی پالیسی تھی۔ پاکستان کنگال کر کے ہمارے حوالے کیا گیا۔ سعد رفیق نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا عمران آوازیں لگاتا رہا ہم جج بحال کر کے واپس چلے گئے۔ ہم نے کہا ڈنڈے سوٹے لیکر حکومت نہیں گرائیں گے۔ وہ عدلیہ بحالی کے دوران کہتا تھا زرداری حکومت لانگ مارچ کے ذریعے گراؤ۔ ایک پاگل اسلام آباد میں ہر بار چھپ جاتا ہے۔ نواز شریف طاقتور کے سامنے سر نہیں جھکاتا اسلیے اچھا نہیں لگتا۔ مسلم لیگ عزت والوں کی جماعت ہے، سیاسی آوارہ گردوں کا مجمع نہیں ہم تو حساب دینے کیلئے تیار ہیں تیرا کیا بنے گا کالیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا جنوبی ایشیا میں نواز شریف جتنا تجربہ کسی کے پاس نہیں۔ ملک چلانے کے لیے جرات اور دانش چاہیے کیونکہ پاکستان میں اقتدار کانٹوں کی سیج ہے پھولوں کی مالا نہیں۔ آج کراچی کی روشنیاں لوٹ رہی ہیں۔ زرداری حکومت کو آپریشن ایک آنکھ نہیں بھایا تھا ہم نے وقت ضائع نہیں کام کیا۔ سعد رفیق نے کہا آج بلوچستان میں دہشت گرد چھپتے پھرتے ہیں جبکہ اس سے پہلے بلوچستان میں پاکستان کا پرچم لہرانا مشکل ہو گیا تھا۔ اس موقع پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا دو، تین سو افراد جمع کر کے وزیراعظم سے استعفیٰ نہیں مانگا جا سکتا۔ وہ شخص کے پی میں تو ایک پُلی اور اسکول کا ایک کمرہ تک نہیں بنا سکا۔ انہوں نے کہا مریم نواز شریف کی طرف بری نظر سے دیکھنے والوں سے کارکن بدلہ لیں گے۔ 2018 میں نواز شریف ہی وزیراعظم ہوں گے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *