سپر لیگ میں کون اِن اور کون آؤٹ؟ تفصیلات خبر میں !

3719

لاہور۔ زخمیوں کی چھٹی کر کے 10 تازہ دم سپاہیوں کو پاکستان سپر لیگ کے لشکر میں شامل کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کیلئے متبادل انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مکمل ہو گیا ہے۔ معین علی، جیسن رائے، نیتھن میکولم، جیمز فرینکلن اور تلکرتنے دلشان بھی پی ایس ایل کا حصہ بن گئے ہیں۔ بعض غیر ملکی کھلاڑیوں نے انجریز، اپنی قومی ٹیموں کی انٹرنیشنل مصروفیات، کھیل پر پابندی اور عدم دستیابی بارے پی ایس ایل انتظامیہ کو مطلع کیا تھا جس پر ان کھلاڑیوں کے متبادل کے طور پر فرنچائز ٹیموں کو نئے کھلاڑیوں کے ڈرافٹ کی اجازت دی گئی۔ ڈرافٹ میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے حصہ نہیں لیا۔ کراچی کنگز کے پاس غیر ملکی کھلاڑیوں کا مطلوبہ کوٹہ پورا ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈوپنگ کیس کا سامنا کرنے والے آندرے رسل کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ متبادل ڈرافٹ میں لاہور قلندرز نے ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن براوو کی جگہ انگلینڈ کے جیسن رائے، آسٹریلیا کے شان ٹیٹ کی جگہ آسٹریلیا ہی کے کرس گرین جبکہ نیوزی لینڈ کے اینٹن ڈیویچ کی جگہ ان کے ہم وطن جیمز فرینکلن کا انتخاب کیا ہے۔پشاور زلمے نے انگلینڈ کے ایلکس ہیلز کی جگہ ویسٹ انڈیز کے مارلون سیموئلز، افغانستان کے محمد شہزاد کی جگہ ویسٹ انڈیز کے آندرے فلیچر اور بنگلا دیش کے شکیب الحسن کی جگہ سری لنکا کے دلشان کو منتخب کیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھویٹ کی جگہ انگلینڈ کے معین علی، انگلینڈ کے ڈیوڈ ویلی کی جگہ نیوزی لینڈ کے نیتھن میکولم، ویسٹ انڈیز کے روومن پاول کی جگہ سری لنکا کے تھیسارا پریرا جبکہ افغانستان کے محمد نبی کی جگہ جنوبی افریقہ کے ریلی روسیو کو اپنے سکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *