بڑے اسلامی ملک میں دہشت گردی کے الزام میں 13 پاکستانی گرفتار!

Image result for ‫سعودی عرب‬‎

ریاض -سعودی عرب میں  دہشت گردی کے الزام میں  16 افراد کو گرفتار کیا ہے جس میں سے 13 کا تعلق پاکستان سے ہے۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کےالزام میں 16 افراد کو گرفتار کیا ہے  جس میں سے 13 کا تعلق پاکستان اور دیگر 3 مقامی افراد ہیں۔

وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے تاہم گرفتار کیے گئے  پاکستانی شہریوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی اس حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔View image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter

واضح رہے کہ دو روز قبل سیکیورٹی فورسز نے جدہ میں ایک مکان پر چھاپہ مار کارروائی کی تو اس دوران گھر میں موجود خودکش بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا جس کے بعد سے سیکیورٹی فورسز کے مختلف شہروں میں کارروائیاں جاری ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *