معروف گلوکارہ صنم ماروی نے جنسی زیادتی کی تردید کردی!

Image result for ‫صنم ماروی‬‎

کراچی -معروف گلوکارہ صنم ماروی نے گھر  پر حملے اور زیادتی کی کوشش کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کر دی. سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ وہ خیریت سے لاہور میں ہیں .انہوں نے درج کرائی جانے والی ایف آئی آر کو جھوٹا قرار دیا. اس سے قبل نجی ٹی وی سما نے خبر دی تھی کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گلوکارہ صنم ماروی اپنے گھر پر موجود تھیں کہ اس دوران نامعلوم افراد نے ان کے گھر پر حملہ کردیا اور توڑ پھوڑ کی۔ رپورٹ کے مطابق  ملزمان نے گلوکارہ کو گھر پر اکیلا پا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی بھی کوشش کی تاہم ان کے شور شرابہ کرنے پر ملزمان فرار ہوگئے اور  پولیس کی جانب سے صنم ماروی کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *