زیورات ملکیت کیس: سوئس عدالت نے زرداری کے خلاف فیصلہ سنا دیا

zardariایک سوئس فیڈرل ٹربیونل نے حال ہی میں فیصلہ سنایا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری یا بے نظیر بھٹو کے قانونی وارثوں کی ملکیت سمجھے جانے والے قیمتی زیورات کو ضبط کرلیا جائے۔یہ زیورات ایک نیکلس، ایک بریسلیٹ، انگوٹھی اور دیگر پر مشتمل ہیں جن کی مالیت ایک لاکھ 80 ہزار ڈالرز ہے۔
عدالت کی جانب سے 29 اکتوبر کو جاری ہونے والے فیصلے میں ٹربیونل نے بومر فنانس کی جانب سے زیورات کی ملکیت کے دعوے کو مسترد کردیا ہے، یہ کمپنی مبینہ طور پر جینز شکیلی گیلمیلچ نے تشکیل دی تھی اور ان کا تعلق آصف علی زرداری سے تھا، اور ان کے خلاف ایس جی ایس کونیٹکنا تحقیقات بھی جاری ہے۔
یہ زیورات ان اشیاءمیں شامل ہیں جنھیں 1997 میں ضبط کیا گیا تھا تاہم این آر اور کے اجراءکے بعد 2008 میں اصل مقدمات بند ہوگئے تھے تاہم بعد انہیں دوبارہ کھولا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *