عمران خان کا عدالت میں موقف صبح کچھ اور شام میں کچھ ہوتا ہے، خواجہ آصف

Image result for ‫خواجہ آصف‬‎

 اسلام آباد -پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان عوام کے ووٹوں اور جمہوری عمل پر یقین نہیں رکھتے بلکہ امپائر یا کسی لاٹری پر یقین رکھتے ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سیاست کی طرح عدالت میں بھی موقف بدل لیا ہے، ان کا عدالت میں موقف صبح کچھ اور شام میں کچھ ہوتا ہے لیکن ہمارا شروع سے ایک ہی موقف ہے اور اسی موقف کی فتح ہوگی۔ عمران خان عوام کے ووٹوں اور جمہوری عمل پر یقین نہیں رکھتے بلکہ امپائر یا کسی لاٹری پر یقین رکھتے ہیں، دنیا کی تاریخ میں کسی سیاسی لیڈر نے 3 نسلوں کا حساب نہیں دیا ہوگا لیکن نواز شریف کا جمہوری عمل اور عدالتوں پر اتنا ایمان ہے کہ انہوں نے اپنی 3 نسلوں کا جواب سپریم کورٹ کے سامنے پیش کردیا ہے، عمران خان اپنی خیر منائیں کیونکہ ان سے صرف پچھلی نسل کا حساب لے لیا جائے تو وہی کافی ہوگا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں کوئی ایسا شخص نہیں ہوگا جس نے والدہ کے نام پر اسپتال بنایا اور پھر زکوٰۃ اکھٹی کرکے سٹے پر لگادی ہو، یہ ہمارے اور ان کے درمیان فرق ہے، ہم ہر روز ایک نیا قدم ترقی کی طرف اٹھارہے ہیں جو عوام کو محفوظ مستقبل کی طرف لے کر جارہا ہے لیکن یہ لوگ اس کو روکنا چاہتے ہیں اور اس کی تباہی چاہتے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *