شاہ رخ خان اکثر خواب میں کیا دیکھتے ہیں !

download (1)

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے طویل فلمی کرئیر میں بے شمار کامیابیاں سمیٹنے کے ساتھ نہ صرف اداکاری سے اپنا لوہا منوایا بلکہ دنیا بھر میں خوب داد بھی وصول کی لیکن اب بھی سپر اسٹار کا ایک ایسا خواب ہے جسے وہ پورا کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم رئیس کی تشہیر میں بہت مصروف ہیں اور اسی دوران جب ان سے انٹرویو میں پوچھا گیا کہ وہ ہالی ووڈ کی فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں تو اداکار کا کہنا تھا کہ ان کا خواب ہالی ووڈ میں کام کرنا نہیں بلکہ ایک ایسی بھارتی فلم بنانا ہے جو بھارت کے ساتھ  پوری دنیا میں پسند کی جائے، میں چاہے اس فلم میں پروڈیوسر، اداکار، لائٹ بوائے، اسپاٹ بوائے یا محض کیمرا مین ہی بنوں۔ اداکارسے جب پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون کے ہالی ووڈ میں کام کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے دونوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے جو بھی کام کیا وہ بہترین ہے، دونوں اداکاراؤں کے ہالی ووڈ میں قدم رکھنے کے باعث بہت سے فنکاروں کے لیے راستے ہموار ہوں گے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *