پاکستان ایسوسی ایشن آف وڈیو ایڈیٹرز کے انتخابات

pv

لاہور(کاشف حسین آکاش سے) پاکستان کے تمام ٹی وی چینلز پر مشتمل ویڈیو ایڈیٹرز کے حقوق کی نمائندہ جماعت پاکستان ایسوسی ایشن آف ویڈیو ایڈیٹرزکے انتخابات 2017کا انعقاد کیا گیا جس میں پروگریسو پینل کے مقابلہ میں کسی بھی پینل نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہ کروائے اور مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد الیکشن کمیشن کے ممبران چیف الیکشن کمیشنر کاشف حسین آکاش (نیو نیوز)، الیکشن کمیشنر احمر خان (ایکسپریس نیوز)، الیکشن کمیشنر اصغر بلال (7نیوز)، اسسٹنٹ الیکشن کمیشنر کاشف عمر (ائے ٹی وی) اور اسسٹنٹ الیکشن کمیشنر منیب بابر (ابتک نیوز) نے باہمی مشاورت کے ساتھ صرف پروگریسو پینل کو الیکشن 2017 کے لیئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی بنا پر بلا مقابلہ فاتح قرار دے دیا۔بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے امیدواران میں صدر شبیر احمد (ائے ٹی وی)، سینئر نائب صدر سلطان اسد (چینل 24)، نائب صدر کاوش جاوید ہاشمی (نیو نیوز)، جنرل سیکریٹری راول اعجازہاشمی (دنیا نیوز)، فنانس سیکریٹری محمد کامران اکمل (C42)، انفارمیشن سیکریٹری حسام محمود (ایکسپریس نیوز)، جوائنٹ سیکریٹری نعمان خان (فلمیزیا) جبکہ گوورننگ باڈی میں رفاقت محمود علی (سورج نیوز)، محمد ذیشان ارشد(7نیوز)، محسن علی ستار (یوکے 44) اور عمر فاروق(لاہور نیوز) سے کامیاب ہوئے۔واضع رہے کہ پاکستان ایسوسی ایشن آف ویڈیو ایڈیٹرز کے نومنتخب امیدواران 11فروری 2017کو اپنے عہدوں کے لیئے حلف اٹھائیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *