کھیل

پاکستان کے ویڈیو گیمر عاطف بٹ کو ٹیکن ورلڈ ٹور کے بعد ’کنگ آف آئرن فسٹ‘ کا تاج پہنایا گیا

Share

ویڈیو گیم کے ماہر پاکستانی کھلاڑی عاطف بٹ نے نیدرلینڈز میں ہونے والے ’ٹیکن ورلڈ ٹوئر 2022 ویڈیو گیم‘ کا ٹورنامنٹ جیت کر نئے ’کنگ آف دی آئرن فسٹ‘ کا تاج اپنے نام کرلیا۔

ویڈیو گیم پروڈیوسر بندئی نامکو انٹرٹینمنٹ کے ٹیکن ورلڈ ٹوئر سیریز نے انٹرنیشنل آفلائن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس میں ’کنگ آف دی آئرن فسٹ‘ کے لیے کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔

واضح رہے کہ ’کنگ آف دی آئرن فسٹ‘ ٹورنامنٹ بڑے پیمانے پر مقبول اور کامیاب فائٹنگ ویڈیو گیم فرنچائز ٹیکن کا اہم حصہ ہے۔

ٹیکن ورلڈ ٹوئر سیریز کا آغاز 24 جون کو 16 ریجن میں ہوا جس میں پاکستان پہلی بار خود ریجن کے طور پر فائنل ٹورنامنٹ میں فائنلز پر پہنچا جو کہ علاقائی سطح پر کوالیفائی کرنے والے 24 کھلاڑیوں کے لیے ایک تقریب تھی۔

ٹیکن ورلڈ ٹورنامنٹ 2022 گلوبل فائنلز ایمسٹرڈیم میں ہفتہ اور اتوار کو کھیلا گیا تھا۔

بندئی نامکو گیم پروڈیوسر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جنوبی کوریا کے کھلاڑی سانگ ہیون کے خلاف عاطف بٹ کے فائنل میچ جیتنے والے لمحات شیئر کیے گئے، جس نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم بھی جیتی۔

گیم ڈیولپر نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ ’نئے کنگ آف دی آئرن فسٹ عاطف بٹ ہیں‘۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے عاطف بٹ نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس خوشی بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں اور یہ ان کے لیے ایک حقیقی لمحہ ہے۔

عاطف بٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر خود کو ملنے والی مبارک پر سب کا شکریہ ادا کیا۔

عاطف بٹ نے ارسلان کے قائم کردہ اسپورٹس ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے گرینڈ فائنلز میں جگہ بنائی۔

  ارسلان صدیقی نے ایوو 2019 میں پہلی پوزیشن جبکہ 2022 میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

سالانہ فائٹنگ ویڈیو گیم ایونٹ ایوو چیمپیئن شپ سیریز کے جنرل مینیجر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عاطف بٹ نے ٹورنامنٹ کے گرینڈ فائنلز میں جگہ بنانے کے دوران ارسلان ایش کی طرف سے قائم کی گئی اسپورٹس ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ایسا محسوس کیا کہ ’اپنے آخری باب کے اختتام پر ’آپ کی ادھوری گیم کو واپس کرنا ہے‘۔

واضح رہے کہ ای اسپورٹس دنیا بھر میں ایک صنعت کا درجہ رکھتی ہے اور اگست 2019 میں پاکستانی نوجوان نے امریکا میں ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی ای اسپورٹس گیمنگ چیمپیئن شپ میں ٹیکن 7 گیم کا ٹورنامنٹ جیت لیا تھا۔

امریکی شہر لاس وگاس میں 2 سے 4 اگست تک ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی ای اسپورٹس گیمنگ چیمپیئن شپ میں جنوبی کوریا، جاپان، چین اور امریکا کے ماہر گیمنگ سمیت دیگر ممالک کے نوجوانوں نے بھی شرکت کی تھی۔