پاکستان کے 1ارب ڈالر کے سکوک بانڈز بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت

money in the handsحکومت پاکستان کی جانب سے پیش کیے جانے والے ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈز بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت کر دیے گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ 5 سالہ صکوک بانڈ 6اعشاریہ 75 فیصد منافع پر فروخت کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے غیر ملکیوں کو 1 ارب ڈالر کے5 سالہ سکوک بانڈز فروخت کردیے۔ بیرونی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث مزید 1ارب ڈالر کے بانڈز کی نیلامی پر غور جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے 5 سالہ سکوک بانڈز پر سرمایہ کاروں کو 6اعشاریہ 75 فیصد منافع دیا جائے گا۔ اپریل میں جاری کیے گئے یورو بانڈ کے مقابلے میں ان بانڈز پر پاکستان کو 0اعشاریہ 5 فیصد کم منافع دینا پڑرہا ہے۔ غیر ملکیوں کی زبردست دلچسپی کے باعث حکومت مزید 1ارب ڈالر کے 10سالہ بانڈز جاری کرنے پر غور کررہی ہے جس پر 7اعشاریہ 65 فیصد تک منافع دیا جاسکتا ہے۔ حکومت 50 کروڑ سے 1 ارب ڈالر تک کے سکوک بانڈز فروخت کرنا چاہتی تھی تاہم بیرونی انویسٹرز نے پاکستان کو 2ارب 30کروڑ ڈالر کی پیشکش کردی۔ بانڈز کی فروخت سے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا جس سے روپے کی قدر پر مثبت اثر آئے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *