نوازشریف اور مودی کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی، بھارتی اخبار

nawazبھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ نیپال میں وزیر اعظم نواز شریف اور نریندر مودی کے درمیان غیررسمی ملاقات ہوئی ہے ، پہاڑ کی چوٹی پر ہونے والی اس ملاقات میں تمام سارک رہنماؤں نے پانچ گھنٹے ایک ساتھ گزارے۔
سارک سربراہ کانفرنس کے دوران نریندر مودی اور نواز شریف ایک دوسرے سے کھنچے کھنچے رہے لیکن بعد میں دونوں نے نہ صرف مصافحہ کیا بلکہ کچھ دیر باتیں بھی کیں ۔ نیپالی وزیر خارجہ مہندرا بہادر پانڈے کے حوالے سے بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا۔دونوں وزرائے اعظم اور دیگر سارک رہنماؤں نے پہاڑی مقام پر پانچ گھنٹے ساتھ گزارے ۔ نیپالی وزیر اعظم سشیل کوئرالہ کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں بھی دونوں آپس میں باتیں کرتے نظر آئے ۔ بھارتی اخبار کے مطابق نریندر مودی اور نواز شریف نے الگ الگ باقی سارک سربراہان کے ساتھ ملاقاتیں کیں ، دونوں رہنماؤں کے درمیان علیحدگی میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *