کھیل

شاہین آفریدی کی ڈیزائن کردہ لاہور قلندر کی نئی کِٹ سامنے آگئی

Share

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے ڈیزائن کردہ لاہور قلندرز کی نئی کِٹ سامنے آگئی۔

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے لاہور قلندرز کی کِٹ کا ڈیزائن شاہین شاہ آفریدی نے خود ڈیزائن کیا ہے۔

یکم فروری کو لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ ’شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کی نئی کِٹ تیار کررہے ہیں، جس طرح وہ وکٹ اڑاتے ہیں، ان کا کِٹ ڈیزائن بھی سب کے ہوش اُڑا دے گا، اُمید ہے کہ مداحوں کو نئے ڈیزائن کو پسند آئے گا‘۔

تاہم اب لاہور قلندرز کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کِٹ پر نقشہ بنا ہوا ہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے دو آفیشل کٹ متعارف کروائی گئی ہیں، ایک ہرے اور دوسرے لال رنگ کی کِٹ ہے، تاہم ہوم گراؤنڈ میں کھیلنے کے لیے قلندرز کے کھلاڑی ہرے رنگ کی کِٹ استعمال کریں گے۔

کِٹ کا ڈیزائن سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کِٹ کو خوب سراہا جارہا ہے۔

ٹوئٹر صارف ملک یوسف نے لکھا کہ ’بہترین کِٹ، مجھے بھی چاہیے‘۔

اسی دوران لاہور قلندرز کا ترانہ ’قلندر ہم‘ جاری کردیا ہے۔

پی ایس ایل 8 کا آغاز 13 فروری سے ہورہا ہے، لاہور قلندرز ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

راولپنڈی میں پاکستان سپر لیگ کے 11 میچز ہوں گے، کراچی اور لاہور 9، 9 میچز کی میزبانی کریں گے جب کہ ملتان میں 5 ہوم میچ ہوں گے۔

لاہور قلندرز کا اسکواڈ

راشد خان، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، ڈیوڈ ویز، عبداللہ شفیق، شین ڈیڈسویل، کامران غلام، زمان خان، فخر زمان، حسین طلعت، سکندر رضا، لیام ڈاسن، دلبر حسین، مرزا طاہر بیگ، احمد دانیال، شاویز عرفان، جارڈن کاکس، جلات خان، احسن بھٹی، سیم بلنگز (راشد خان کا متبادل) اور کوسل مینڈس (جارڈن کاکس کا متبادل)

لاہور قلندرز نے گزشتہ سال پی ایس ایل کی تاریخ میں دوسری بار ٹرافی اپنے نام کی تھی، آپ کے خیال میں رواں سال کون سی ٹیم جیتے گی؟