جمالیات

ہم بھارت کو گالیاں دیتے اور اسی کے گانوں پر ناچتے ہیں، فیصل قریشی

Share

سینیئر اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستانی سوشل میڈیا پر بھارت کو گالیاں دیتے ہیں مگر گھروں میں ہونے والی ہر تقریب میں بھارتی گانوں پر رقص کرتے ہیں۔

فیصل قریشی حال ہی میں ’سما ٹی وی‘ کے شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے شوبز سمیت دیگر معاملات پر کھل کر باتیں کیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ جس طرح بچوں کی پہلے گھر میں عزت کی جاتی ہے تو اس کی محلے میں عزت ہوتی ہے، اسی طرح فنکاروں کی بھی جب ملک میں عزت ہوگی تو دنیا کے دوسرے ممالک بھی عزت کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک پاکستانی شوبز شخصیات کو بطور مہمان اس لیے نہیں بلاتے، کیوں کہ اپنے ہی ملک میں شوبز شخصیات کو اس طرح عزت نہیں دی جاتی جس کی وہ حقدار ہوتی ہیں۔

فیصل قریشی کے مطابق بھارت میں شوبز شخصیات کی عزت کی جاتی ہے، جس کی وجہ سے انہیں دوسرے ممالک بھی تقریبات میں مدعو کرتے ہیں۔

اسی حوالے سے انہوں نے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستانی شناخت کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں، ہم لوگ پورا دن فیس بک اور ٹوئٹر پر بھارت کو گالیاں دیتے رہتے ہیں مگر گھروں میں ہونے والی تمام تقریبات میں وہاں کے ہی گانوں پر ڈانس کر رہے ہوتے ہیں۔

https://instagram.com/p/Cl8m-G6KIqK/embed/captioned/?cr=1&v=13&wp=540&rd=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv&rp=%2Fnews%2F1196872%2F#%7B%22ci%22%3A1%2C%22os%22%3A1250.2000000001863%2C%22ls%22%3A194%2C%22le%22%3A754.5%7D

فیصل قریشی کے مطابق ہمارے ہاں ٹی وی چینلز کے پروگرامات میں بھی بھارتی گانے چلائے جاتے ہیں اور جب 13 سال قبل انہوں نے اپنے ہروگرام میں بھارتی گانے نہ چلانے کا اعلان کیا تھا تو لوگوں ان پر طنز کی اور سوال کیا کہ وہ اپنا شو کیسے چلائیں گے؟

سینیئر اداکار کا کہنا تھا کہ حالت یہ ہے کہ حال ہی میں ایک ٹی وی چینل نے فون کرکے ان سے پوچھا کہ پاکستان میں شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نہیں ریلیز کی جارہی تو اس پر اداکار کا کیا خیال ہے؟

فیصل قریشی نے بتایا کہ انہوں نے ٹی وی چینل کو جواب دیا کہ پہلے انہیں پٹھان کا مقدمہ لڑنے کا کمیشن دیا جائے تو وہ مذکورہ معاملے پر بات کریں گے، ورنہ ان کا کیا کام؟

ساتھ ہی انہوں نے بھارتی عوام کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ دیکھا جائے تو شاہ رخ خان نے اپنے ملک کے لیے بہت کچھ کیا ہے، تاہم اب وہاں کے لوگ ان کے خلاف بھی احتجاج کر رہے ہیں۔