بھارت نے اسپنرز بالخصوص رویندرا جدیجا کی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد اننگز اور 132 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
ناگپور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کچھ اچھا ثابت نہ ہو سکا۔
محض دو رنز پر دونوں اوپنرز گنوانے کے بعد مارنس لبوشین اور اسٹیو اسمتھ نے اپنے تمام تر تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے 82 رنز کی ساجھے داری قائم کی جو میچ میں آسٹریلیا کی سب سے بڑی شراکت ثابت ہوئی، دونوں کھلاڑی بالترتیب 49 اور 39 رنز بنانے کے بعد جدیجا کی وکٹ بن گئے۔
Domination ?
— ICC (@ICC) February 11, 2023
Outstanding effort from India to go 1-0 up against Australia in the Border-Gavaskar Trophy ?#WTC23 | #INDvAUS | ?: https://t.co/69XuLpfYpL pic.twitter.com/d6VR2t7Zyp
پیٹر ہینڈزکومب اور ایلکس کیری نے بھی 53 رنز کی شراکت قائم کی لیکن 31 اور 36 رنز بنانے کے بعد وہ بھی پویلین لوٹ گئے اور یوں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 177 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجا نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 47 رنز کے عوض پانچ جبکہ روی چندرن ایشون نے تین وکٹیں لیں۔
بھارت نے اننگز کا آغاز کیا اوپنرز روہت شرما اور لوکیش راہُل نے ٹیم کو 76 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن راہُل 20 رنز بنانے کے بعد چلتے بنے۔
اس کے بعد ایک اینڈ سے بلے باز ایک ایک کر کے پویلین لوٹتے رہے لیکن کپتان روہت نے ڈٹ کر مہمان باؤلرز بالخصوصی ٹوڈ مرفی کا مقابلہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی، وہ 120 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔
جب سریکار بھرت 8 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے تو بھارتی ٹیم 240رنز پر 7 وکٹیں گنوا چکی تھی اور ایسا لگتا تھا کہ شاید وہ پہلی اننگز میں بڑی لیڈ نہیں لے سکیں گے لیکن جدیجا اور اکشر پٹیل نے آسٹریلیا کے ارمانوں کو خاک میں ملا دیا۔
دونوں اسپن آل راؤنڈرز نے آٹھویں وکٹ کے لیے 88 رنز کی ساجھے داری قائم کی اور اپنی ٹیم کی پوزیشن کو میچ میں مزید مستحکم کردیا، جدیجا 70 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔
اکشر پٹیل نے 84 رنز کی اننگز کھیلی اور 37 رنز بنانے والے شامی کے ہمراہ مزید 52 رنز جوڑے۔
What a debut from Todd Murphy! ??#INDvAUS pic.twitter.com/xYbTePymUu
— cricket.com.au (@cricketcomau) February 11, 2023
آسٹریلیا کی پوری ٹیم محض 91 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی اور میچ تیسرے ہی دن اختتام پذیر ہو گیا۔
بھارت نے میچ میں اننگز اور 132 رنز سے فتح سمیٹنے کے ساتھ ساتھ سیریز میں بھی 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
Fifer??@ashwinravi99 ??#Ashwin pic.twitter.com/T4jJYebbBZ
— Chiku_cutz (@ChikuCutz) February 11, 2023
بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں ایشون نے پانچ جبکہ جدیجا اور شامی نے دو، دو وکٹیں لیں۔
رویندرا جدیجا کو میچ میں 7 وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ 70 رنز کی اننگز کھیلے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔