وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

Wazir Azam Ki Zair I Sadarat Wafaqi Kabina Ka Ijlas Aj Hoga

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔اجلاس میں ملک کی سیاسی و امن امان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا جبکہ فاٹا اصلاحات کواجلاس کے ایجنڈے سے نکال دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ مختلف ملکوں کے ساتھ ایم او یوز کی منظوری بھی دے گی اور ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

فاٹا اصلاحات کو وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے سے نکال دیا گیا ۔ اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کہتے ہیں کہ وزیراعظم دو ساتھیوں کو خوش کرنے کے لیے فاٹا کو محروم کررہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی کے دباو ٔپر کابینہ اجلاس کے ایجنڈے سے فاٹا اصلاحات کو نکالا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *