مومنہ مستحسن کے گانے نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا !

9-7

کراچی: پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی سفیر مومنہ مستحسن نے اپنی ٹیم کے لیے گانا گایا لیکن اس بار یہ گانا ان کے مداحوں کو ایک آنکھ نہ بھایا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاریا ہے۔

گلوکارہ مومنہ مستحسن پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی سفیر ہیں، انہوں نے اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے گانا گیا ہے لیکن ان کا یہ گانا مومنہ کے مداحوں کو کسی صورت پسند نہیں آیا اور کوک اسٹوڈیو میں آفریں آفریں سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے جاری ہونے والے گانے ’’کرکٹ جوڑے پاکستان‘‘ کو ٹیم کی سفیر مومنہ مستحسن نے گایا لیکن سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانا بنایا جارہا ہے اور حیرت کا اظہار کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر پر مداحوں کی جانب سے کہا گیا کہ مومنہ اپنے آپ کو ضائع کررہی ہیں اور کچھ افراد نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ اس گانے کو فوراً ڈیلیٹ کیا جائے اور سمجھا جائے کہ انہوں نے کبھی گانا گایا ہی نہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *