نرسوں کا احتجاج ، دھرنا اور ریلیاں !

374

کراچی۔ سرکاری ہسپتالوں کی نرسوں نے آج کراچی میں دھرنے کے ساتھ ساتھ حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی ریلیاں نکالیں۔ شہر قائد کے سرکاری ہسپتالوں کی نرسیں دوسرے روز بھی سراپا احتجاج ہیں۔ پریس کلب کے باہر دھرنا دیئے بیٹھی نرسوں نے مطالبات کے حق میں خوب نعرے لگائے۔ نرسوں کا مطالبہ ہے کہ ان کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ کیا جائے۔

احتجاجی نرسوں نے واضح کیا ہے کہ مذاکرات صرف سیکرٹری صحت سے ہی ہوں گے۔ مظاہرین نے دو ٹو ک الفاظ میں کہا ہے کہ جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے تب تک دھرنا ختم نہیں کرینگے:۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *