ڈکیتی مزاحمت پر بیکری مینیجرقتل!

Image result for ‫ایمبولینس میں لاش‬‎

لاہور -لاہور کے پوش علاقے گرین ٹاﺅن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے کیشئر جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق گرین ٹاﺅن میں چند نقاب پوش ڈاکو داخل ہوئے اور عملے کو اسلحے کی نوک پر یرغمال بنا کر رقم لوٹنے کی کوشش کی جس پرمینیجر نے مزاحمت کر دی۔ ڈاکوﺅں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکو فائرنگ کے بعد بیکری سے رقم لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں جبکہ مرنے والے مینیجرکی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ بیکری میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *