نامناسب لباس پہننے پر گوہر خان کو نوجوان نے تھپڑ دے مارا

 Gauhar-Khan-YoUTubeبھارت میں نامناسب لباس پہننے پر ایک نوجوان نے اداکارہ اور رئیلٹی شو ’’بگ باس‘‘ کے ساتویں ایڈیشن کی فاتح گوہر خان کو منہ پر تھپڑ دے مارا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوہر خان ممبئی میں ایک شو کے فائنل میں شریک تھیں کہ ایک نوجوان لڑکا سکیورٹی کا حصار توڑتا ہوا آگے بڑھ آیا اور اداکارہ کے چہرے پر زور دار تھپڑ دے مارا
نوجوان کی جانب سے اداکارہ کو تھپڑ مارنے کا عمل اتنا اچانک تھا کہ ہال میں موجود تمام لوگ حیران ہو گئے اور گوہر خان زارو قطار رونے لگیں۔ اداکارہ کو تھپڑ مارنے والے نوجوان عقیل ملک کو سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے فوری طور پر حراست میں لے کر تفتیش کے لئے پولیس سٹیشن منتقل کر دیا۔گوہر خان کو تھپڑ مارنے والے نوجوان کا کہنا تھا کہ ایک مسلمان خاتون ہونے کے ناطے گوہر خان کو نامناسب لباس نہیں پہننا چاہیے تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *